حسن عماد محمدی سے ایم ڈی پی ٹی وی کاچارج واپس لے لیاگیا

حسن عماد محمدی سے ایم ڈی پی ٹی وی کاچارج واپس لے لیاگیا
حسن عماد محمدی سے ایم ڈی پی ٹی وی کاچارج واپس لے لیاگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حسن عماد محمدی سے ایم ڈی پی ٹی وی کاچارج واپس لے لیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے چارج واپس لینے کی منظوری دے دی۔

حکومت کی طرف سے ایم ڈی پی ٹی وی کو ہٹائے جانے کی وجہ نہیں بتائی گی،تاہم حسن عماد محمدی کو ہٹائے جانے کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کے چین کے شہر بیجنگ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سرکاری ٹی وی کی جانب سے غلطی کے دو دن بعد آیا ہے ۔سرکاری ٹی وی کی طرف سے تقریب کی لائیو کوریج کے دوران لفظ بیجنگ کی جگہ” بیگنگ“© لکھا گیا تھا ۔مشتہر غلطی 20 سیکنڈز تک سکرین کی زینت رہی جسے بعد میں ہٹا دیا گیا ۔ادارے کی طرف سے مشتہر غلطی پر معافی بھی مانگی گئی تھی۔

واضح رہے کہ حسن عماد محمدی کو 22 اکتوبر کو ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج دیا گیا تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /اسلام آباد