فواد چودھری نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس پرحکومت کواعتراض ہو،گورنرسندھ

فواد چودھری نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس پرحکومت کواعتراض ہو،گورنرسندھ
فواد چودھری نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس پرحکومت کواعتراض ہو،گورنرسندھ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جس پرحکومت کواعتراض ہو۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے پاکستان سوئیٹ ہوم ولا کے دور ے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہاں آبادبچوں سے مل کر بہت خوشی ہورہی ہے،بیت المال کاساراپیسا اب ضرورت مندوں تک پہنچایاجائےگا۔گورنرسندھ بچوں کے ہمراہ فرش پربیٹھ گئے اوران کے نام پوچھے،بچوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سوال کیے۔

فواد چودھری کے بیان سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ر ہنماو¿ں کوبیان سے پہلے تصدیق کرلینی چاہیئے،یہ تاثرغلط ہے کہ سندھ کوپیسے نہیں دیئے جارہے۔

عمران اسماعیل نے کہاکہ اگر وفاق پیسے نہ دے توصوبہ کیسے چلے گا؟وفاق پیسے نہ دے توصوبہ نہیں چل سکتا،سیاسی ماحول کوخراب نہ کیاجائے۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے ادارے چلانے پربیت المال کی انتظامیہ مبارکبادکی مستحق ہے،ماضی میں بیت المال کاساراپیسا ایم پی اے،ایم این اے کی نذرہوجاتاتھا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی