اپنے جسم کی 9پلاسٹک سرجریاں کروانے والی لڑکی ، کیا تبدیلی آئی ؟ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں

اپنے جسم کی 9پلاسٹک سرجریاں کروانے والی لڑکی ، کیا تبدیلی آئی ؟ دیکھ کر آپ بھی ...
اپنے جسم کی 9پلاسٹک سرجریاں کروانے والی لڑکی ، کیا تبدیلی آئی ؟ دیکھ کر آپ بھی دیکھتے ہی رہ جائیں

  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ اپنے حسن و دلکشی کے باعث دنیا میں مشہور ہیں مگر یہ امریکی خاتون تو ایوانکا کی کچھ زیادہ ہی دیوانی نکلی ہیں۔ پے در پے 9 پلاسٹک سرجریاں کروا کے خود کو ہو بہو ایوانکا کی نقل بنا لیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق 34 سالہ سارہ شمٹ ٹیکنالوجی اینالسٹ کے طور پر کام کرتی ہے اور خود کو ایوانکا ٹرمپ کی سب سے بڑی پرستار قرر دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایوانکا ٹرمپ سے بے حد متاثر ہے اور اپنی شکل کو ہو بہو اس جیسا بنوانے کیلئے انہوں نے 9 آپریشن کروائے ہیں۔

ایوانکا کے لئے پسندیدگی اور اُس جیسا بننے کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سارہ کا کہنا تھا کہ ’’ میرا خیال ہے کہ وہ بہت خوبصورت ہے ، باوقار ہے ، اس کا اپنا ہی انداز ہے۔ جس طرح سے وہ خود کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے ، اس کی کوئی ایسی بات نہیں جسے پسند نہ کیا جائے۔ ایوانکا ٹرمپ جیسی نظر آنے کیلئے میں نے اپنے چہرے کے پلاسٹک سرجری کروائی، اپنے پیٹ سے کچھ چربی نکالنے کیلئے آپریشن کروائے، گالوں کی سرجری کروائی جبکہ کولہوں اور رانوں کی بھی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔ اب میں اس بات پر بہت ہی خوش ہوں کہ ہوبہو ایوانکا ٹرمپ جیسی بن گئی ہوں۔‘‘

مزید : ڈیلی بائیٹس