چین سے کتنے ارب ڈالر لیے ہیں ؟بالآخر وزیر خزانہ نے خاموشی توڑ دی ،جان کر پاکستانیوں کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے

چین سے کتنے ارب ڈالر لیے ہیں ؟بالآخر وزیر خزانہ نے خاموشی توڑ دی ،جان کر ...
چین سے کتنے ارب ڈالر لیے ہیں ؟بالآخر وزیر خزانہ نے خاموشی توڑ دی ،جان کر پاکستانیوں کو اپنے کانوں پر یقین نہ آئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ چائنہ سے مدد کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے ، 12بلین ڈالر کا گیپ پورا کرنے کیلئے اس سال سعودی عرب سے 6ارب ڈالر آجائیں گے اورباقی چائنہ دیدے گا ، وزیر خزانہ کی اس بات سے تاثر ملتا ہے کہ پاکستان کو چائنہ کی طرف سے چھ ارب ڈالر کی امداد دی جائیگی ۔

تفصیلات کے مطابق دورہ چین کے بعد اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ چائنہ سے مدد کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے اور اس کے لئے نومبر کو بیجنگ میں ملاقات ہوگی جس میں گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ شریک ہونگے ۔اصولی طور پر فیصلہ ہوچکاہے، اب اس کے خدو خال کیا نکلیں؟ اس کے خدو خال کے لئے نو نومبر کو میٹنگ ہے جس سےپتہ چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو بر آمدات دگنی کرنے کی بات کررہے ہیں وہ اسی سال ہونگی اور ان میں مزید اضافہ بھی کیا جائیگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 12ارب ڈالر کے فنانشل گیپ کیلئے چھ ارب ڈالر اس سال سعودی عرب سے آئیں گے اورباقی چائنہ سے دیدے گا ، انہوں نے کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی کا بحران ختم ہوچکاہے اور اس وقت پاکستان کو کوئی بقایا جات کی ادائیگی کا بحران درپیش نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ کی بات سے تاثر ملتا ہے کہ چائنہ کی جانب سے پاکستان کو 6ارب ڈالر امداد کی جائیگی کیونکہ پاکستان کو بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 12ارب ڈالر کافنانشل گیپ تھا جس کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہاہے کہ اس کے لئے 6ارب ڈالر سعودی عر ب دیگا جبکہ باقی چائنہ دے گا ۔

مزید : قومی