دبئی میں پانی کی صفائی کے لئے روبوٹ کا استعمال

دبئی میں پانی کی صفائی کے لئے روبوٹ کا استعمال
دبئی میں پانی کی صفائی کے لئے روبوٹ کا استعمال

  

دبئی (صباح نیوز)دبئی میں پانی کی صفائی کیلئے روبوٹ کا استعمال کیا جانے لگا جسے ہالینڈ کی رین میرین ٹیکنالوجی کمپنی نے تیار کیاہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں پانی کے ذخائر صاف کرنے کے لیے خودکار روبوٹ استعمال کئے جانے لگے ۔ اس روبوٹ کو ویسٹ شارک کا نام دیا گیا جسے ہالینڈ کی رین میرین ٹیکنالوجی کمپنی نے تیار کیا ۔یہ ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد واٹرشارک روبوٹ مسلسل 16 گھنٹے تک کام کرتا رہتا ہے۔یہ پلاسٹک کے ٹکڑے اور دیگر اقسام کا کچرا اپنے اندر جمع کرتا رہتا ہے جبکہ اس میں 1100پونڈ پلاسٹک اور کوڑا جمع کرنے کی گنجائش ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویسٹ شارک کی کامیاب آزمائش کے بعد گذ شتہ برس دبئی بلدیہ نے اسے دبئی کریک، ال جدف کریک اور دبئی واٹر کینال اور بزنس بے کینال میں استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔واٹرشارک کی اچھی بات یہ بھی ہے کہ یہ ایک فٹ گہرائی میں موجود کچرے کو بھی اچک لیتا ہے۔ویسٹ شارک خودکار انداز میں بھی آگے بڑھتا ہے اور اسے ریموٹ کنٹرول سے بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔

مزید : عرب دنیا /سائنس اور ٹیکنالوجی