وزیراعظم کا قوم سے خطاب منسوخ

وزیراعظم کا قوم سے خطاب منسوخ
وزیراعظم کا قوم سے خطاب منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب منسوخ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین پر قوم کواعتماد میں لینے کیلئے آج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے قوم کو چین سے ہونے والے معاہدوں سے آگاہ کرنا تھا جبکہ ملک میں ہونے والے احتجاج اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بھی بات کرنا تھی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا ہے تاہم اس کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں جبکہ نئی تاریخ یا وقت سے متعلق بھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

مزید :

قومی -