جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں کچھ سیاستدان جیل جائیں گے :مظہر عباس کا دعویٰ

جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں کچھ سیاستدان جیل جائیں گے :مظہر عباس کا دعویٰ
جعلی اکاؤنٹس کے معاملے میں کچھ سیاستدان جیل جائیں گے :مظہر عباس کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ جعلی اکاﺅ نٹس کے معاملے میں سیاسی جماعتوں کے لوگ جیل جائیں گے لیکن اصل چیز یہ ہے کہ یہ مقدمات ثابت بھی ہوں،اگر سیاستدانوں پر مقدمات ثابت نہ ہوئے تو اس کے نتائج الٹے نکلتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ اگر سیاستدانوں پر مقدمات ثابت نہ ہوں تو اس کے نتائج الٹے نکلتے ہیں،جعلی اکاﺅنٹس کے حوالے سے ابھی تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ یہ اکاﺅنٹس آصف زرداری کے ہیں لیکن میڈیا نے یہ اکاﺅنٹس ان کے کھاتے میں ڈال دیئے ہیں، کہا کہ جعلی اکاﺅنٹس کے معاملے میں ابھی تک آصف زرداری کے خلاف ایک ثبوت بھی نہیں آسکا ، ابھی تک یہ چیزیں زیر تفتیش ہیں ، یہ اکاﺅنٹس کسی ایک فریق کے نہیں بلکہ اس میں اور فریق بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے کچھ لوگ جیل میں چلے جائیں، اصل چیز ہے کہ مقدمات ثابت ہوں۔

مزید :

قومی -