حقائق برعکس ہوئے تو اعظم سواتی استعفیٰ دیدیں گے :معاون خصوصی وزیر اعظم

حقائق برعکس ہوئے تو اعظم سواتی استعفیٰ دیدیں گے :معاون خصوصی وزیر اعظم
حقائق برعکس ہوئے تو اعظم سواتی استعفیٰ دیدیں گے :معاون خصوصی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے کہ اگرحقائق کے برعکس ہوا تو اعظم سواتی استعفیٰ دے دیں گے۔

دنیا نیوز کے پر وگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہئے افتخار درانی نے کہا کہ نیب نواز شریف کا بنایا ہواہے اور تمام اس میں تمام لوگ ان کے ہی لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس وقت علیم خان اور دیگر لوگوں کوکیوں نہیں پکڑا جن کا اب مسلم لیگ ن کی طرف سے باربار نام لیا جارہاہے ۔اعظم سواتی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے مقدمے میں ابھی مقدمہ چل رہاہے ، ہم بطور پارٹی سمجھتے ہیں کہ آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے میں اعظم سواتی کا کوئی کردار نہیں تھا اور اگر حقائق کے اس کے برخلاف ہوئے جو ہم سمجھتے ہیں تو اعظم سواتی استعفیٰ دیدیں گے ، عمران خان کسی پر بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

مزید :

قومی -