ڈکٹیٹر ز نے گندے ، گھٹیا اور چور سیاستدان پیدا کئے :دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب

ڈکٹیٹر ز نے گندے ، گھٹیا اور چور سیاستدان پیدا کئے :دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب
ڈکٹیٹر ز نے گندے ، گھٹیا اور چور سیاستدان پیدا کئے :دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ ڈکٹیٹرز نے گندے ، گھٹیا اور چور سیاستدان پیدا کئے ، پاکستان میں احتساب اس لئے نہیں ہوتا کہ مقدمات میں سقم چھوڑے جاتے ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کہا کہ مثالی صورتحال وہی ہوتی ہے جہاں تمام طبقات کا احتساب کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ احتساب کرنا نیب کا کام ہے لیکن حکومت خود بھی اس حوالے سے کام کرسکتی ہے تاکہ احتساب کا عمل ہوتا نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب اس لئے نہیں ہوتا کہ مقدمات میں سقم چھوڑے جاتے ہیں کیونکہ وہاں پر ایسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جو مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو دونوں کیسز میں بری کیا گیا جس پروہ آج تک کہتے ہیں کہ مجھے عدالتوں نے بری کیا ، اگر کسی نے بغاوت کی بات کی ہے تو تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقدمہ درج کرے لیکن کیا اس ملک میں اسفند یارولی ، محمو د خان اچکزئی ، مولانا فضل الرحمان کے خلاف کچھ ہوا ہے ، کس کس نے پشت میں خنجر نہیں گھونپے ؟انہوں نے کہا کہ مجھے تمام ڈکٹیٹروں پر اعتراض ہے کہ انہوں نے کہا گندے ، چور اور گھٹیا سیاستدان پیدا کئے ۔

مزید :

قومی -