ہیکرز نے اکاﺅنٹس سے رقم چوری کرکے بیرون ملک نکلوائی :ترجمان ا سٹیٹ بینک

ہیکرز نے اکاﺅنٹس سے رقم چوری کرکے بیرون ملک نکلوائی :ترجمان ا سٹیٹ بینک
ہیکرز نے اکاﺅنٹس سے رقم چوری کرکے بیرون ملک نکلوائی :ترجمان ا سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر نے کہا ہے کہ ابھی تک صرف ایک بینک کاڈیٹا چوری ہواہے جس میں اکاﺅنٹس سے رقم چوری کرکے بیرون ملک نکلوا لی گئی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد قمر نے کہ ابھی تک صرف ایک بینک کاڈیٹا چوری ہواہے جس میں اکاﺅنٹس سے رقم چوری کرکے بیرون ملک نکلوا لی گئی ہے ، انہوں نے کہا کہ بینگ اکاﺅنٹس کو ہیک کرنے میں بڑا مافیا ملوث ہے ، اس لئے ہمیں اپنے بینکنگ سسٹم میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور بینک کے ڈیٹا چوری ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں ، یہ غلط فہمی سوشل میڈیا پر افواہوں کے باعث پیدا ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی بھی بینک ڈیٹا کی ہیکنگ کا پتہ نہیں چلا سکتا ، اس لئے بینکوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنا آئی ٹی کا نظام بہتر کرلیں۔

مزید :

قومی -بزنس -