سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی

سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی

  



سابق وزیراعظم نواز شریف جو گزشتہ کئی روز سے لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج تھے،اب خبر آئی ہے کہ انہیں شریف میڈیکل سٹی میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی صحت میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، اور وہ بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اس سے ان کے حامیوں اور مداحوں کو قرار نصیب ہو گا کہ ان کی دُعائیں رنگ لا رہی ہیں۔اِس سے پہلے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی خبر سے بھی بے قرار کارکنوں کو قرار نصیب ہوا تھا۔انہیں دو کروڑ کے دو مچلکوں اور سات کروڑ روپے نقد کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف نیب نے سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا عندیہ دیا ہے،اس وقت بہرحال ان خوش کن خبروں نے مسلم لیگ(ن) اور اس کے حامی حلقوں کو مطمئن و مسرور کیا ہے۔ آئندہ جو ہو سو ہو۔

مزید : رائے /اداریہ


loading...