سونا، ڈالر سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاری میں ساڑھے 23ارب کا اضافہ

سونا، ڈالر سستا، سٹاک ایکسچینج میں تیزی، سرمایہ کاری میں ساڑھے 23ارب کا اضافہ

  



کراچی (این این آئی)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی35300کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں مزید23ارب45کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روزکی نسبت48فیصدزائد جبکہ52فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس80پوائنٹس اضافے سے 35358 پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے194کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،153کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 23ارب45کروڑ 61لاکھ37ہزار 891روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب47ارب2 کروڑ14لاکھ55ہزار 721 روپے ہوگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں مزید15پیسے اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے اورقیمت فروخت155.60روپے ہوگئی۔دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 8ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید300روپے سستاہوگیا۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 300روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 257روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87750روپے سے گھٹ کر87450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت75231روپے سے گھٹ کر74974روپے ہوگئی۔

سونا،ڈالر

مزید : علاقائی