استعفیٰ نہ دینے والے جلدیو ٹرن لینے والے ہیں،مشاہد اللہ خان 

 استعفیٰ نہ دینے والے جلدیو ٹرن لینے والے ہیں،مشاہد اللہ خان 

  



اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے جو کہہ رہے ہیں کہ استعفیٰ  نہیں دیں گے وہ یو ٹرن لینے والے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے ثابت کیا ہے کہ پرامن لوگ کون ہوتے ہیں، آزادی مارچ کے دوران ایک گملا نہیں ٹوٹا کہیں ہاتھا پائی نہیں ہوئی۔ منگل کو پارلیمنٹ ہا وس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جو کہہ رہیہیں کہ استعفی نہیں دیں گے وہ یو ٹرن لینے والے ہیں، دھرنا اور آزادی مارچ احتجاج کے طریقے ہیں،موجودہ دھرنا سیاسی جدوجہد ہے، موجودہ حکومت جو کچھ کر رہی ہے اس کی مثال نہی ملتی، یہ کتنے عرصے تک جھوٹ بولیں گے، حکومت مولانا فضل الرحمان کو یہ نہ سمجھائے کہ سیاست کیا ہوتی ہے،مولانا فضل الرحمان نے ثابت کیا ہے کہ پرامن لوگ کون ہوتے ہیں، آزادی مارچ کے دوران ایک گملا نہیں ٹوٹا،کہیں ہاتھا پائی نہیں ہوئی۔

مشاہد اللہ خان 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر