کراچی: شوہر کو قتل کروانے والی خاتون اور ملزم گرفتار

  کراچی: شوہر کو قتل کروانے والی خاتون اور ملزم گرفتار

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے کلفٹن میں دو روز قبل عمر شریف پارک کے قریب سے ملنی والی لاش سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں، پولیس نے واردات میں ملوث خاتون اور اس کے مددگار کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول صدیق کے قتل میں اس کی اہلیہ ملوث نکلی، ملزمہ نسرین نے بلال اور احسن نامی افراد کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کیا تھا۔اے ایس پی کلفٹن عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کے روز کلفٹن کے عمر شریف پارک کے قریب سے لاش ملی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مقتول صدیق کی اہلیہ نے ہی اپنے شوہر کو قتل کروایا تھا، ملزمہ نسرین نے معشوق عرف بلال اور احسن نامی افراد سے یہ قتل کروایا۔اے ایس پی کلفٹن کے مطابق نسرین نے بلال کو قتل کے لیے 50 ہزار روپے دیئے تھے، نسرین اور بلال کو گرفتار کیا گیا ہے، احسن فرار ہے، احسن ایک بنگلے کا سیکیورٹی گارڈ تھا، وہیں قتل کی یہ واردات ہوئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس کا شوہر اس پر تشدد کرتا تھا، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ابھی برآمد نہیں ہوا ہے، مقتول ٹرانسپورٹر تھا، جبکہ ٹائر کی فروخت کا کام بھی کرتا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر