علی خامنہ ای کے بیٹے سمیت9ایرانی شخصیات پرپابندیاں عائد

  علی خامنہ ای کے بیٹے سمیت9ایرانی شخصیات پرپابندیاں عائد

  



واشنگٹن(آئی این پی)امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ رہبر اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای سے تعلق رکھنے والے نو افراد اور ایک ادارے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔امریکا کے محکمہ خزانہ نے ان پابندیاں کا اعلان تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کے چالیس سال مکمل ہونے پر کیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر ان پابندیوں کا اعلان کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پابندی کی زد میں آنے والوں میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بھی شامل ہیں۔امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوشن نے اپنے بیان میں محکمہ خزانہ ایران کے سپریم لیڈر کے اردگرد موجود غیرمنتخب حکام کو پابندیاں کا ہدف بنایا۔ انفرادی اور ایک ادارے سے امریکیوں کی لین دین پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی