نادرا نے عوام دوست ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا

نادرا نے عوام دوست ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین نادرا عثمان مبین کی قیادت میں نادرا عوام کی سہولت کے لئے کئی جدت آمیز سہولیات اور خدمات متعارف کرا چکا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے نادرا نے ایس ایم ایس سروس کی شکل میں ایک اور عوام دوست سہولت متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے شہریوں کو ان کے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے یاددہانی ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے جن کی بدولت وہ اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کرا سکیں گے اور ب فارم کے مطابق اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچنے پر شناختی کارڈ بنوانے کے لیئے یاد دہانی ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔نادرا کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس سروس کا مقصد عوام کو عین ضرورت کے وقت شناختی کارڈ کے زائدالمیعاد ہونے کی صورت میں پیش آنے والی دقت سے نجات دلانا ہے۔اب عمرے کی سعادت ہو یا بچوں کے لئے وظائف یا تعلیمی اداروں میں داخلہ کا حصول، ایس ایم ایس سروس کی بدولت شہری ضروری کاغذی کارروائی کو بروقت مکمل کر سکیں گے۔