شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن کی استثنیٰ کی درخواست منظور

        شراب برآمدگی کیس، شرجیل میمن کی استثنیٰ کی درخواست منظور

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقامی عدالت نے سابق صوبائی وزیر و دیگر کیخلاف شراب برآمدگی کے مقدمے میں شرجیل میمن کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔منگل کوکراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کیخلاف شراب برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ شرجیل میمن کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔ شرجیل میمن و دیگر کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان پر تاحال فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر