اکادمی ادبیات کا راز ناتھن شاہی کی وفات پراظہار افسوس

  اکادمی ادبیات کا راز ناتھن شاہی کی وفات پراظہار افسوس

  



کراچی (پ ر)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر انعام الحق جاوید اورسندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے سندھی ادب کے معروف شاعر، کہانیکاراور خطاط راز ناتھن شاہی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کہا کہ مرحوم سندھی زبان و ادب کے فروغ میں نمایاں کام کررہے تھے۔ مرحوم ہر دلعزیز شخصیت تھے ہم ایک قابل اور ذہین انسان سے محروم ہوگئے ہیں ان کے انتقال سے ادبی خال پر ُکرنے میں بہت وقت لگے گا۔ ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ راز ناتھن شاہی شاھ عبدالطیف بھٹائیؒ کی شاعری کی بڑی تعداد میں بھی خطاطی کی ہیں اور ا ن کی ایک کتاب شاعری پر”راز“تخلص بھی شائع ہوئی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر