پاک فضائیہ کے سربراہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

پاک فضائیہ کے سربراہ سے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل راویندرا وجے گنا رتنے نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف نے دو طرفہ پیشہ ورانہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا۔ ائیر چیف نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کو تکنیکی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں سری لنکن چیف آف ڈیفنس سٹاف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ملاقات