ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے ریفریشر کورس کا آغاز

      ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کے ریفریشر کورس کا آغاز

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفا ق خان کی ہدایت پر ایس پی اینٹی رائٹ فورس/ ہیڈ کواٹرز سید کرار حسین کی زیرِ نگرانی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اینٹی رائٹ فورس کے ریفریشر کورس کا آغاز کردیاگیا۔اشفاق خان نے اس موقع پر کہا کہ شہر کو پُر امن بنانے کیلئے اینٹی رائٹ فورس کی استعدادِکار مزید بڑھایا جا رہا ہے۔ اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں نے ہمیشہ شہر کے امن و امان کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اینٹی رائٹ فورس ترکش تربیت یافتہ جدید سازوسامان سے لیس بہترین فورس ہے جوکہ کسی طرح کی لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ایس پی اینٹی رائٹ فورس/ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کااس موقع پر کہنا تھا کہ ریفریشر کورس کے دوران جلسے، احتجاج وہنگامہ آرائی کے دوران مظاہرین کو پُر امن منتشر کرنے کی مختلف تیکنیکس کو مزید نکھارا جائے گا۔دوران تربیت جوانوں کو ٹیئر گیس گن و گرنیڈ،پینٹ بال گن، پیپر سپرے ٹیوب اور واٹر کینن کے استعمال بارے تربیت دی جائے گی۔

کرار حسین نے کہاکہ ہنگامی حالات میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو بروقت ابتدائی طبی امداد دینے کے لئے ہر ریزو میں تربیت یافتہ اہلکار تعینات کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریفریشر کورس کا مقصد اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کی جدید تکنیکس کی تربیت دینا ہے۔اہلکاروں کیلئے باقاعدہ ریفریشر کورسز کا آغاز کیا جا رہا ہے جو 05نومبر سے 30نومبر تک جاری رہے گا۔

مزید : علاقائی