کراچی، جلوس چپ تعزیہ آج نشترپارک سے برآمد ہوگا

کراچی، جلوس چپ تعزیہ آج نشترپارک سے برآمد ہوگا

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن امامیہ (رجسٹرڈ)کے زیراہتمام 8ربیع الاول کوسالانہ مجلس وجلوس عزا سے علامہ علی کرارنقوی خطاب کریں گے۔ جبکہ72سالہ قدیمی جلوس چپ تعزیہ کا جلوس 6نومبر 8ربیع الاول بروز بدھ نشترپارک سے برآمد ہوگا جوحسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے بانی نواب حسن لکھنوی کے صاحبزادے اور انجمن امامیہ رجسٹرڈ کے سیکریٹری جنرل نواب امتیازحسین لکھنوی قیادت کریں گے۔بعدختم جلوس مجلس منعقدہوگی جس سے خطیب حریت علامہ علی کرارنقوی مجلس سے خطاب کریں گے جبکہ معروف سوزخواں کاشف زیدی سوزخوانی کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر