ننکانہ صاحب:ٹریفک حادثات میں 4خواتین سمیت20افرادزخمی

  ننکانہ صاحب:ٹریفک حادثات میں 4خواتین سمیت20افرادزخمی

  



ننکانہ صاحب،واربرٹن(ڈسٹرکٹ رپورٹر + نمائند ہ پاکستان)مختلف حادثات میں ایک بچے 4خواتین سمیت 20 زخمی۔تفصیلات کے مطابق بچیکی بڑا گھر روڈ چھوٹا لڑھکیاں والا گاؤں میں 70سالہ محمد یعقوب نے گھریلو جھگڑے کی بناء پر خود کو گولی مار لی۔بچیکی روڈ نزد کوٹ دولت سٹاپ موٹر سائیکل پھسل جانے سے5 سالہ ثقلین زخمی، جلال نو سٹاپ کیری ڈبہ اور موٹر سائیکل میں تصاد م ہوا۔65سالہ نذیر حسین،50سالہ خوشی محمد اور16سالہ اخترزخمی،موڑ کھنڈہ بھائی پھیرو روڈ نزد وزیر پور چوکی کار اور رکشہ میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 35سالہ ریحانہ،50سالہ پروین، 55 سالہ حفیظاں اور 35سالہ خلیل زخمی ہو گئے۔ننکانہ سٹی نزد مانگٹانوالہ بائی پاس تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہواجس کے نتیجہ میں 50سالہ اللہ دتہ اور18سالہ بلال گر کر شدید زخمی ہو گئے۔سانگلہ ہل سٹی نزد حسین چوک تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 14سالہ غلام فاطمہ اور52سال محمد نواز گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

شاہ کوٹ روڈ نزد بلوچنی سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 30سالہ محمد شیر زمان گر کر زخمی ہوگیا۔شاہ کوٹ روڈ نزد چکنمبر82تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 28سالہ سجاد،25سالہ اقبال اور30سالہ ہارون گر کر شدید زخمی ہو گئے۔تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا

مزید : علاقائی