پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی کو رہا کرنے کی درخواست

    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی کو رہا کرنے کی درخواست

  



سری نگر(آئی این پی)پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے مرکزی حکومت سے پارٹی صدر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کو نظربندی سے رہا کرنے کی درخواست کی ہے۔پارٹی نے درخواست میں کہا کہ محبوبہ مفتی کی بگڑتی ہوئی صحت اور ان کی بیمار والدہ کے ساتھ ٹیلیفون سے بات چیت کی سہولت دستیاب نہیں نہ ہونے کی وجہ سے انہیں رہا کیا جائے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ وادی میں گزشتہ تین ماہ سے بیشتر بھارت نواز سیاسی رہنما مسلسل نظر بند ہیں۔محبوبہ مفتی کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کی بیٹی التجا نے اس بارے میں ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میں نے بار بار اپنی والدہ کی خیریت کے بارے میں خدشات ظاہر کیے ہیں۔ میں نے ایک ماہ قبل ڈی سی سرینگر کو خط لکھا تھا کہ سردیوں میں انہیں کئی اور منتقل کیا جائے۔ اگر میری والدہ کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری مرکزی حکومت ہوگی۔پی ڈی پی کے جنرل سکریٹری وید مہاجن نے کہا کہ مفتی کی والدہ بزرگ ہیں، جن کی عمر تقریبا 78 برس ہے اور وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ ان کی والدہ کا لینڈ لائن فون بحال نہیں ہوسکا ہے اور محبوبہ جی کا اپنی والدہ کے ساتھ کوئی مواصلاتی رابطہ نہیں ہے۔ جہاں مفتی زیر حراست ہیں وہ الگ تھلگ جگہ پر ہے۔

محبوبہ مفتی

مزید : علاقائی