ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب آج ریکارڈ سمیت طلب

ڈاکٹروں کی ہڑتال کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب آج ریکارڈ سمیت طلب

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف دائردرخواست پرسیکرٹری صحت پنجاب کوآج ریکارڈ سمیت (بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

طلب کرلیا،مسٹر جسٹس جواد حسن نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی اس درخواست پرپنجاب حکومت کو مریضوں کو بلا تعطل علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدائت بھی کی ہے،فاضل جج نے قراردیا کہ آئین کے تحت صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داریوں میں سے ہے۔درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیا رکیا گیا کہ ڈاکٹرہڑتال کرکے حلف کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں کو ہڑتا ختم کرنے اورحلف کی پابندی کرنے کا حکم دیا جائے۔

ڈاکٹر،ہڑتال

مزید : ملتان صفحہ آخر