تونسہ:ڈاکٹر سے تلخ کلامی، پولیس کی انٹری، مریض کو تھانے کی سیر

تونسہ:ڈاکٹر سے تلخ کلامی، پولیس کی انٹری، مریض کو تھانے کی سیر

  



تونسہ شریف (نمائندہ پاکستان) تونسہ شریف کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں مریض اور ڈاکٹر کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پولیس نے مریض کو تھانہ سٹی تونسہ میں بند کر دیا ہے تفصیل کے مطابق تونسہ شریف کے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال تونسہ شریف میں گزشتہ روز فرہاد سنجرانی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

مریض اپنے پاؤں کے ہونے والے زخموں پر ٹانکے کھلوانے گیا توایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پرموجود ڈاکٹر شیر علی کلاچی سے پہلی ترجیح میں ٹانکے کھلوانے پر اصرار کیا تو بات تلخ کلامی اور گالم گلوچ تک پہنچ گئی تھانہ سٹی تونسہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مریض فرہاد سنجرانی کو اپنی تحویل میں لے کر حوالات میں بند کر دیا جبکہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاجاً اوپی ڈی بند کردی اور ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جبکہ ملزم فرہاد اور اس کے ورثا نے ڈاکٹر وں کے رویے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کا رویہ مریضوں کے ساتھ مناسب نہیں ہے جس کی وجہ سے معاملہ لڑائی تک پہنچا انہوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر