ایم پی اے نذیر خان بلوچ کی جہانگیر ترین سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ایم پی اے نذیر خان بلوچ کی جہانگیر ترین سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  



گوگڑاں (نمائندہ پاکستان) لودھراں سے ایم پی اے نزیر احمد خان بلوچ نے جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی ملاقات میں لودھراں کے مسائل بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نزیر احمد خان بلوچ نے اس ملاقات کے دوران لودھراں کے مختلف سیاسی و دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

نذیر احمد خان بلوچ لودھراں کے مختلف ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی جہانگیر خان ترین کو بریف کیا اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے ایم پی اے نذیر احمد خان بلوچ کی سیاسی و عوامی خدمات کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ نذیر احمد خان بلوچ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر بہترین طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے نظر آتے ہیں تحریک انصاف لودھراں کی عوام کے ساتھ کیے گئے تمام وعدے پورے کرے گی بہت جلد لودھراں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں بڑے منصوبوں کا اعلان اور باقاعدہ طور پر منصوبوں کا افتتاح بھی کیا جائے گا

مزید : ملتان صفحہ آخر