دس سال میں 30فیصد گاڑیاں الیکٹریکل ٹیکنالوجی پر منتقل کردینگے،امین اسلم

دس سال میں 30فیصد گاڑیاں الیکٹریکل ٹیکنالوجی پر منتقل کردینگے،امین اسلم

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر امین اسلم نے کہا ہے کہ مختلف ملکوں نے الیکٹریکل وہیکل کی پالیسی شروع کی ہے، الیکٹریکل وہیکل کی صورت میں عوام کو سستی سواری میسر ہو گی، الیکٹریکل وہیکل سے زرمبادلہ میں دو ارب ڈالر کی بچت ہو گی جبکہ 2030 تک 30فیصد گاڑیاں الیکٹریکل (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔ منگل کو میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امین اسلم نے کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے معیشت کو استحکام ملا ہے، دنیا میں گرین ہاؤس گیسز کی وجہ سے ماحولیاتی حدت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں نے الیکٹریکل وہیکل کی پالیسی شروع کی ہے، نے الیکٹریکل وہیکل سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، الیکٹریکل وہیکل کی صورت میں عوام کو سستی سواری میسر ہو گی۔

امین اسلم

مزید : ملتان صفحہ آخر