جنوبی وزیرستان دہشتگردوں سے جھڑپ، کبیروالا کاجوان عنصر مہدی شہید

جنوبی وزیرستان دہشتگردوں سے جھڑپ، کبیروالا کاجوان عنصر مہدی شہید

  



کبیروالا+بارہ میل(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) کبیروالا کا ایک اورسپوت اپنی مٹی پر قربان ہو گیا,ہے پاک فوج کا جوان عنصر مہدی جنوبی وزیر ستان میں دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا, شہید کو اس آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا ہے، تفصیل کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ کھوہ ٹالی والا کا رہائشی پاک آرمی کا جوان سپاہی عنصر مہدی جو کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر قربان ہو گیا،عنصر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

مہدی جنوبی وزیر ستان میں دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے جب شہید کی قومی پر چم میں لپٹی میت ان کے آبائی علاقہ کبیروالا کے گاوں کھوہ ٹالی والا پہنچی تو اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی،شہید عنصر مہدی کا نماز جنازہ ادا کر دیا گیااور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،شہید کے نماز جنازہ میں پاک آرمی کے افسران سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اہل علاقہ نے شہید کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،شہید کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی خواہش تھی کہ میں اپنے وطن پر اپنی جان قربان کروں،آج میرے بیٹے کی خواہش پوری ہو گئی،مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے،شہید عنصر کی بیوہ کا کہنا ہے کہ مجھے آج فخر ہے کہ میں ایک شہید کی بیوہ ہوں،میں اپنے بچوں کو بھی انکے والد کے نقش قدم پر چلتے پاک فوج میں ہی بھیجوں گی،شہید ہونے والے جوان عنصر مہدی کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

شہید

مزید : ملتان صفحہ آخر