راجن پور:جمعیت علمائے اسلام (س)کے زیراہتمام سیرت النبیؐ کے سلسلہ میں اجتماعات

    راجن پور:جمعیت علمائے اسلام (س)کے زیراہتمام سیرت النبیؐ کے سلسلہ میں ...

  



راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے سینئیر نائب امیر و ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی جمعیت علمائے اسلام ضلع راجن پور کے امیر قاری عتیق الرحمن ارشد جامعہ شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ مولانا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

رحمت الرحمن درخواستی، جمعیت علمائے اسلام ضلع لودھراں کے امیر مولانا ہاشم صدیقی مولانا عبدالطیف جتوئی نے جمعیت علمائے اسلام س ضلع راجن پور کے زیر اہتمام سیرت النبیؐکے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی علم دین شہید غازی ممتاز قادری شہید اور شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا ناموس رسالتؐاور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری، اس کے ایمان کا تقاضا اور آخرت میں حصول جنت اور شفاعت رسول اللہ ؐ کا ذریعہ ہے۔ ناموس مصطفیٰ ؐ اور ختم نبوت کا عقیدہ محفوظ ہے تو پورا دین محفوظ ہے۔ کیونکہ یہی عقیدہ اسلام کی بنیاد ہے انہوں نے کہا حضرت ابو بکر صدیق ؓاور دیگر صحابہ کرام نے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جو عظیم قربانیاں دیں وہ تاریخ کے روشن صفحات میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا قرآن کریم کی ایک سو سے زائد آیات اور زخیرہ احادیث میں دو سو سے زائد احادیث نبوی اس عیقدہ کا اثبات کر رہی ہیں جن میں پوری تفصیل سے ختم نبوت کے ہر پہلو کو اجاگر کیا گیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام س کے ضلعی قائدین نے جامعہ درالعلوم مدنیہ کوٹ مٹھن، ونگ،بروس آباد،جامع مسجد الطارق عید گاہ راجن پور،جامع مسجد الرحمت آفیسر کالونی راجن پور، جام پور،اللہ آباد، بنگلہ ہدایت سیرۃ النبی ؐ و شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کی یاد میں تعزیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا شہید ناموس رسالت قائد جمعیت مولانا سمیع الحق نڈر، بے باک، سیاستدان اور مجاہد اسلام تھے۔ انہوں نے ساری زندگی نفاذ اسلام درس و تدریس اور جہاد کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا مولانا سمیع الحق کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ان کانفرنسوں سے جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے امیر قاری عتیق الرحمن ارشد، جمعت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان مولانا عبدالصمد درخواستی، مولانا رحمت الرحمن درخواستی، مولانا ہاشم صدیقی، مولانا اسلم بھٹی، مولا نا محمد اسحاق، مولانا عبداللہ مستوئی، مفتی محمد مشتاق، مولانا نصر اللہ قاسمی، مولانا خواجہ عبیدا للہ، قاری محمد یوسف، قاری اللہ بخش، مولانا نسیم احمد صدیقی، مولوی اسماعیل گبول، حاجی عبدالعزیز بھٹی، مولانا سیف الرحمن بھٹی، مولانا محمد راضی، مولانا اختر حنفی، قاری محمد یوسف، قاری اللہ بخش، قاری عبدالحمید حقانی نے بھی خطاب کیا۔

اجتماعات

مزید : ملتان صفحہ آخر