راجن پور: ٹماٹر 200روپے کلو میں فروخت‘ انتظامیہ غائب

      راجن پور: ٹماٹر 200روپے کلو میں فروخت‘ انتظامیہ غائب

  



راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ، تھوک میں 160 روپے جبکہ پرچون میں 2 سوروپے کلوفروخت پرشہری سراپاء احتجاج، پرائس کنٹرول کمیٹیاں کہیں نظر آتی ہیں نہ ہی انتظا می آفیسران، وزیراعلیٰ پنجاب راجن پور میں ٹماٹرودیگراشیاء کے نرخوں (بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

کے کنٹرول میں انتظا می آفیسرز کوفعال بنا نے میں کردار ادا کریں یہ باتیں راجن پور کے شہریوں نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ راجن پور میں ٹماٹر دوسوروپے،پیاز اسی روپے کلواس طرح بند گوبھی نوے روپے کلو،ٹینڈے ڈیڑھ سوروپے کلوفروخت ہورہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں دوکاندار من مانے نرخوں پراشیاء فروخت کررہے ہیں مارکیٹ کمیٹی کامقرر کردہ نرخنامہ بھی کہیں آویزاں نہیں ہے عوامی وشہری حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کردار ادا کر نے کا مطا لبہ کیا ہے۔

ٹماٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر