ملتان، ہارون آباد، رحیم یارخان میں حادثے،3افراد جاں بحق

  ملتان، ہارون آباد، رحیم یارخان میں حادثے،3افراد جاں بحق

  



ملتان+ہارون آباد+رحیم یارخان+محسن وال (وقائع نگار +نامہ نگار+نمائندہ پاکستان)ا لپہ پولیس کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ریڑھی سے ٹکرا کرجاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کے علاقے میں بند بوسن کے قریب موٹرسائیکل سوار مٹھو تیز رفتاری کی وجہ سے ایک ریڑھی سے ٹکرا گیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اس کی عمر 55سال تھی بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ ہوا۔ٹریفک حادثہ۔ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکرمار دیپچیس سالہ نوجوان جاں بحق حادثہ ہارون آباد روڈ(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

فورٹعباس کے علاقہ ڈگری کالج کے سامنے تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جان بحق ہونے والامحمد قمر ولد جعفر سکنہ فورٹعباس کا رہائشی تھا۔پولیس اور یسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا55سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔کوٹ سمابہ کارہائشی55سالہ محمدحسین اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے موٹر سائیکل پرسلپ ہوگیا اور وہ سڑک پر جاگرا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد حسین جانبرنہ ہو پایا اور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے41افراد جن میں بھونگ کی رہائشی12سالہ سلمی بی بی‘ موضع قیصرچوہان کی70سالہ منظور مائی‘ نوریوالی کا36سالہ حسین احمد‘ گلشن اقبال کا25سالہ محمد سلیمان‘ 30سالہ محمد مدثر‘22سالہ محمد وجاہت‘ صادق آباد کا15 سالہ شاہ زیب‘ چک119کا45سالہ غلام مرتضی‘ نواں کوٹ کا60 سالہ اللہ ڈیوایا‘ مالک پور کا25سالہ ناصر محمود‘ چک123کا60 سالہ محمد جمیل‘16سالہ عباس علی‘چک165پی کا33سالہ منور جی‘ شیخ واہن کا35سالہ سرفرازاحمد‘ خانپورکا40سالہ سردار احمد اور ہسپتال روڈ کارہائشی19سالہ محمدمصطفی وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ میاں چنوں کے لاری اڈا سے لاش برآمد،ریسکیو1122نے اطلاع ملنے پر نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا،پولیس کے مطابق مرنے والا نشے کا عادی تھا،جسکا نام اظہر عباس ہے اور پیر محل کا رہائشی ہے۔

حادثہ

مزید : ملتان صفحہ آخر