وہاڑی:مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام میلاد مارچ
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالہ سے قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا واقعات کے مطابق (بقیہ نمبر53صفحہ12پر)
گزشتہ روزقائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایات پر ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا مارچ کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ایس ایم علی عمران جٹ اور ضلعی صدر ثقلین محمود نے کی جبکہ مارچ میں تحریک منہاج القرآن,پاکستان عوامی تحریک سمیت ایم ایس کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد بھی شریک تھی مارچ شرکاء نے آمد مصطفی کے حوالہ سے پرزور نعرے بازی کی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی عمران جٹ اور ضلعی صدر ثقلین محمود،چوہدری اقبال یوسف اورجاوید اشرف وڑائچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دنیا میں تشریف لائے ماہ ربیع الاول رحمتوں برکتوں اور سعادتوں والا مہینہ ہے آپ کے آنے سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے ہر نور کا اجالا ہو گیا کامیابی کیلئیمسلمانوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیر ہونا ہوگا اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ہم ان کے میلاد کی خوشی بھرپور طریقہ سے منائیں گے میلاد مارچ میں کامران خان، رانا خرم،ملک سبحان، علی زمان، ڈاکٹر راو منور طاہر،ارسلان یعقوب، معین علی، عثمان غنی،شاہد ریاض،حسنین محمود،عدنان، زاہد، اجمل،سیلم چدھڑ،سفیان سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی میلاد مارچ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بلدیہ چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا آخر پر جاوید اشرف وڑائچ نے دعا کرائی