میپکو ٹیموں کی کارروائی، 101بجلی چوروں کورگڑا

  میپکو ٹیموں کی کارروائی، 101بجلی چوروں کورگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 101بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ34ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21لاکھ98ہزار روپے جرمانہ عائد۔8 کیخلاف مقدمات درج کرادئیے۔(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر سکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔4نومبر2019؁ء کو ملتان میں 10گھریلو صارفین کو13030یونٹس چوری کرنے پر241226 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان میں 15 گھریلو صارفین کو18493یونٹس چوری کرنے پر231376روپے جرمانہ اور تین مقدمات درج، وہاڑی میں 10گھریلو،کمرشل اورصنعتی صارفین کو14560یونٹس چوری کرنے پر273596روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج،بہاولپور میں 3گھریلوصارفین کو3907صارفین کو 49200روپے جرمانہ،ساہیوال میں 14گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو 31791یونٹس چوری کرنے پر526310روپے جرمانہ اور تین ایف آئی آرز درج، رحیم یار خان میں 10گھریلوصارفین کو5686یونٹس چوری کرنے پر99500روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 17 گھریلوصارفین کو18678یونٹس چوری کرنے پر309296روپے جرمانہ اورایک مقدمہ درج،بہاولنگر میں 5گھریلوصارفین کو6215یونٹس چوری کرنے پر 116299روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 17 گھریلو،کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو21829 یونٹس چوری کرنے پر351626روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
رگڑا