چوک سرور شہید:جنونی نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی کالا پتھر پلاکر ابدی نیند سلادیا، مقدمہ درج

  چوک سرور شہید:جنونی نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی کالا پتھر پلاکر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چوک سرورشہید(سپیشل رپورٹر) تعلقات قائم نہ کرنے جنونی نے شادی شدہ خاتون کو زبردستی کالا پتھر پلا دیا۔ جاں بحق، پولیس تھانہ سرورشہید نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا، تفصیل کیمطابق چوک سرورشہید کے نواحی گاؤں چک نمبر142/ML(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

کے رہائشی لقمان احمد ولد شاہ محمد قوم جرولہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی 18 سالہ سونیا لقمان کی شادی چار ماہ قبل ہی ہمراہ شعیب شبیر ولد غلام شبیر قوم جرولہ ہوئی تھی۔لیکن شوہر سے ناچاقی پر وہ روٹھ کر گھر آگئی جبکہ اسی گاؤں کا رہائشی محسن ولد محمد رمضان قوم جرولہ میری بیٹی پر بری نظر رکھتا تھا شایدشادی سے قبل بھی اس سے ناجائز مراسم قائم کرنا چاہتا تھا۔اور اسے بلیک میل کرتا تھا گزشتہ شب 11:30 بجے وہ بیٹروں کا شکار کرنے کے لئے گیا ہوا تھا کہ اسے پتہ چلا کہ محسن ہمارے گھر داخل ہوا اور اس نے زبردستی میری بیٹی کو کالا پتھر پلا دیا۔ جسے اہل علاقہ محمد عامر، غلام شبیر وغیرہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور کمرے میں بند کرکے قابو کرلیا۔ ہم اپنی بیٹی کو تشویشناک حالت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید لائے۔جہاں سے نشتر لے جارہے تھے کہ اس نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔پولیس تھانہ سرورشہید ملزم محسن کے خلاف زیر دفعہ 302 ت پ مقدمہ نمبر477/19 درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کردی ہے