حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کوجلد ریلیف ملے گا، جاوید اقبال وڑائچ

        حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کوجلد ریلیف ملے گا، جاوید اقبال وڑائچ

  



رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ ہر حکومت کا حصہ رہنے والوں کو یہ حکومت اس لئے ناجائز لگ رہی ہے کیونکہ وہ اس کا حصہ نہیں ہیں افسوس تو یہ ہے کہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کا راگ آلاپنے والی جماعتیں بھی آج نان ایشو ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، مولانافضل الرحمن کے پاس کوئی دلیل نہیں۔چک86پی اورچک76پی میں واٹرفلٹریشن اورسوئی گیس منصوبوں کے افتتاح کے بعد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

چوہدری محمدشفیق کے ہمراہ شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے وسائل کا رخ جنوبی پنجاب کا موڑ دیا ہے اور جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے،انہوں نے کہاکہ عوام نے عمران خان و تحریک انصاف کو پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دیا ہے،امید ہے حکومت کی مثبت پالیسیوں سے بہت جلد مستقل بنیادوں پر عوام کو ریلیف ملے گا،انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ مہنگائی سے انکار ممکن نہیں لیکن اس کی وجوہات کیا ہیں عوام بہترجانتے ہیں،آج حکومتی اقدام سے بجٹ خسارہ کم ہوا، 2020ء تک یہ خسارہ صفر ہونے کا امکان ہے جس سے ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوجائے گا۔اس موقع پرچوہدری نعیم شفیق‘چوہدری عثمان طارق‘ چوہدری ذوالفقار‘ خادم حسین نمبردار‘ ڈاکٹرلیاقت علی‘ تجمل حسین‘ غوث باجوہ‘ رئیس شیرمحمدچنہ‘ میاں ساجدمنیرسمیت عمائدین علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔

ریلیف

مزید : ملتان صفحہ آخر