ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں،شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  ملتان:مختلف علاقوں میں وارداتیں،شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  



ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی وچوری کی مختلف واراداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کے علاقے میں محمد ایوب سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا نیوملتان پولیس کے علاقے میں سیکورٹی گارڈ محمد شفیق سے رپیٹر،شاہ رکن عالم پولیس (بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

کے علاقے میں محمد عثمان سے موٹرسائیکل، الپہ پولیس کے علاقے میں اکبر علی کی دکان سے ایک لاکھ روپے، مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں نوید عاصم سے موٹرسائیکل، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں محمد حمزہ سے تین ہزار روپے اور گلگشت پولیس کے علاقے میں یاسر حسین سے دس ہزار روپے چھین لئے گئے جاوید مجید نے کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ فرزانہ بی بی اور ممتاز بی بی اس کی دکان سے 80ہزار روپے مالیت کے کپڑے چوری کرکے فرار ہوگئیں نیوملتان پولیس کیعلاقے میں محمد ریاض کے کالج سے ایل سی ڈی، شاہ رکن عالم پولیس کیعلاقے سے محمد نوریز کا موٹرسائیکل، صدر پولیس کے علاقے سے شجاعت کا موبائل فون، الپہ پولیس کیعلاقیمیں مزمل عباس کے کریانہ سٹور سے 55ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا لوہاری گیٹ پولیس کیعلاقے میں اے ایس آئی ظفر اقبال، شہزاد مصطفی، محسن رضا، تنویر الحسن اور محمد اویس عالم کے موبائل فو ن سیٹ چوری کر لئے گئے بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد پرویز کا موٹرسائیکل، مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے محمد اکرم کاموبائل فون، عبدالروف کے گھر سے تین لاکھ 75ہزار روپے مالیت کا سامان اور محمد یعقوب کے رقبہ سے ایک لاکھ 36ہزاررپے مالیت کا سامان چوری کر لیاگیاہے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر