کالے یرقان کاحملہ، دوخواتین سمیت 3افراد ہسپتال میں جاں بحق

  کالے یرقان کاحملہ، دوخواتین سمیت 3افراد ہسپتال میں جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا دو خواتین سمیت تین افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔تفصیل کے مطابق عزیز آباد کی رہائشی70سالہ حاجراں بی بی‘ نوریوالی کی55سالہ زاہدہ بی بی اورصادق آباد کارہائشی65سالہ قمر دین کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثاء نے طبی امداد(بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود تینوں افراد جانبرنہ ہوپائے اوردم توڑگئے۔ جبکہ چار متاثرین جن میں لیاقت پورکی رہائشی55سالہ پروین اختر‘ چک72کی44سالہ آمنہ بی بی‘ صادق آباد کا42سالہ محمد شعیب اور سردار گڑھ کارہائشی50سالہ عبدالمجید شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر