ٹرین حادثہ کے بعد آگاہی مہم تیز، مسافر خانوں میں پمفلٹ آویزاں

  ٹرین حادثہ کے بعد آگاہی مہم تیز، مسافر خانوں میں پمفلٹ آویزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی،وقائع نگار)مستقبل میں سانحہ تیزگام جیسے حادثات سے بچنے کے لئے ریلوے ہیڈکوارٹرنے ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژن کے افسران کومسافروں کوسفری قواعدکی آگاہی فراہم کرنے کے لئے دفاترسے باہرنکلنے کی ہدائت کی ہے دوران سفرممنوعہ اشیاء، گیس سلنڈر،مٹی کے تیل کاچولہا،کسی بھی قسم کاکیمیکل،پٹرول،ڈیزل اورایسی تمام اشیاء جن سے آگ لگنے یاجانی نقصان کااندیشہ ہوکی روک تھام اورآگاہی کیلئے مختلف اسٹیشنوں اورمسافرخانوں میں پمفلت بھی آویزاں کئے(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

جارہے ہیں ریلوے افسران سے کہاگیاہے کہ وہ ممنوعہ اشیاء سے متعلق پمفلٹ بنواکرخودمسافروں میں تقسیم کریں۔بتایاجاتاہے کہ کراچی ڈویژن میں ڈپٹی ڈی ایس میاں جمشیدعالم نے پمفلٹ بنواکرگزشتہ روزخودتقسیم کروائے جن پرممنوعہ سامان کو ساتھ لیجانے سے روکنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کوبھی ہدائت کی گئی ہے کہ نہ خودممنوعہ سامان لے کرسفرکریں نہ کسی دوسرے مسافرکوممنوعہ سامان سمیت سفرکرنے دیں،ممنوعہ سامان دیکھتے ہی ٹرین عملہ کوبتائیں یاریلوے پولیس کنٹرول سے رابطہ کریں، پلیٹ فارم پرآنے کیلئے صرف داخلی گیٹ استعمال کریں۔پمفلٹ میں مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ محفوظ اورآرام دہ سفرکے لئے ریلوے انتظامیہ سے تعاون کریں۔سانحہ تیزگام, نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں زیر علاج چار زخمی مریضوں میں سے تین ڈسچارج 2. مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں۔ایک زخمی مریض کا جنرل سرجری وارڈ میں علاج جاری ہے۔ مجموعی طور پر دو زخمی تاحال زیر علاج ہیں۔سانحہ تیز گام کے 9 زخمی مریضوں کو جمعرات کے روز نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جس میں سے پینتالیس سالہ لیاقت نے دم توڑ دیا تھا،جبکہ 3 زخمیوں زاہد اختر اور کاشف کو تین روز قبل ڈسچارج کر دیا گیا تھا،برن یونٹ میں زیر علاج 46 سالہ عبدالرحمن 32 سالہ رضوان اور 36 سالہ رفیق کو گزشتہ روز ڈسچارج کر دیا گیا۔