ملتان، سکھر موٹروے سکیشن جمعرات سے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کافیصلہ

ملتان، سکھر موٹروے سکیشن جمعرات سے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں موٹروے کے سب سے بڑے سیکشن ملتان تا سکھر 392 کلومیٹر کوجمعرات سے عام ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا، موٹروے کے سیکشن کا افتتاح گزشتہ روزپاکستان اور چین کی 9 ویں جوائنٹ کارپوریشن کمیٹی کی میٹنگ کے دوران کیاگیا۔موٹروے حکام نے افتتاح کے بعدموٹروے پرسفرکرنے والے شہریوں سے کہاہے کہ وہ 392 کلومیٹراس موٹروے پرسفرکے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

لئے اپنے انتظامات کے ساتھ آئیں کیوں کہ موٹروے پرریسٹ ایریا،سروس ایریا،پٹرول پمپس کی سہولت دستیا ب نہیں اس سلسلہ میں ممبرموٹروے منصوراحمدسروہی کاکہناہے کہ ان سہولیات کے لئے جلدہی ٹینڈرزجاری کئے جارہے ہیں کامیاب بولی دہندہ کوپٹرول پمپس اوردیگرسہولیات آپریشنل کرنے کی دعوت دی ہے۔یاد رہے موٹروے کا یہ سیکشن پاکستان میں بننے والی موٹرویز کا سب سے بڑا سیکشن ہے جس کی لمبائی 392 کلومیٹر ہے اور یہ 34 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے، منصوبہ چار ماہ سے مکمل تھا تاہم بڑی شخصیات کی جانب سے وقت نا ملنے کے باعث اس کا افتتاح التواء کا شکار تھا۔
کھولنے کافیصلہ