11سالہ پاکستانی بچے نے بھارتی نوجوان کو پچھا ڑکرورلڈ ریکارڈ بناڈالا

  11سالہ پاکستانی بچے نے بھارتی نوجوان کو پچھا ڑکرورلڈ ریکارڈ بناڈالا

  



کراچی (خصوصی رپورٹ)کراچی کے رہائشی گیارہ سالہ لڑکے نے بھارتی نوجوان کاریکارڈ توڑ ڈالا ایک منٹ میں 57ممالک کا نام لے کر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی11سالہ ایماز علی ابڑو نے چھوٹی سی عمر میں دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کردیاگیارہ سالہ لڑکے نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ 57 ممالک کے نام لے کر(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیاساتھ ہی انہوں نے بھارتی نوجوان واجوبھالو کاریکارڈ دیا۔ ہونہار بچے کا اپنی کامیابی کاکریڈٹ والدین اوراستاد کو دیتے ہوئے کہناتھا کہ اس میں میرے والدین کی دعائیں اوراساتذہ کی محنت شامل ہے۔اللہ کاشکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنی عزت دی مجھے سکھایا کہ کیسے ریکارڈ توڑنا ہے میرے دادا دادی کی دعاؤں سے اس مقام پرپہنچا ہوں۔بچے کے والد کاکہناتھا کہ ایماز نے خود محنت کی ہے والدین کا اتنا کردارہوتا ہے کہ جو بچہ کرنا چاہتاہے اس میں ساتھ دیں ایماز قرآن حفظ کررہاہے اللہ کاشکر ہیں کہ اس نے ہمیں یہ دن دکھایا استاد نے اچھی رہنمائی کی کیوں کہ وہ خود بھی پانچ کنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈ ر ہیں۔ استاد کاکہناتھا کہ بہت خوشی ہوئی ہے کہ میری محنت رنگ لائی، ایماز کی کامیابی نے اس کے والدین سمیت پورے خاندان اورخصوصاًاستاد کاسربھی فخر سے بلند کردیاہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھارتی نوجوان کاریکارڈ توڑ کراپنا نام درج کرانے والے 11سالہ پاکستانی بچے ایمازعلی ابڑو نے کہاکہ شوشل اسٹڈیز میں شروع سے ہی زیادہ نمبرلاتارہا ہوں یہ میرا پسندیدہ مضمون لیے ممالک کے نام پرتوجہ دی استاد نے مجھے گنیز ریکارڈ کی کچھ کیٹگریز دکھائی جیو گرافی اورمیتھ کی کیٹگری مجھے زیادہ پسند آئی اس وجہ سے یہ کیٹگری منتخب کی میں اپنے ملک کام نام روشن کرناچاہتا ہوں اوردنیا کو دکھاناچاہتاہوں کہ ہمارا ملک کسی ملک سے کم نہیں ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر