پاکستان اور کینیڈا میں مشترکہ فوجی مشقوں،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور کینیڈا میں مشترکہ فوجی مشقوں،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  



اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل جوناتھن وانس سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین ہر سطح پر دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر تارڑ نے چیف (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

آف ڈیفنس اسٹاف کو علاقائی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی جس میں امریکہ کی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعاون سمیت علاقائی صورتحال شامل ہے۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے جس میں کینیڈا کی مسلح افواج کے افسران کی پاکستان کے مسلح افواج کے ادارے میں مختصر، درمیانے اور طویل مدتی کورسز میں شرکت شامل ہے۔ ہائی کمشنر نے مزید اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین مشترکہ مشقوں کے شعبے میں باہمی تعاون فائدہ مند ثابت ہوگا۔جنرل وینس نے علاقائی امن و استحکام اور افغانستان میں امن لانیکے لئے پاکستان کے کردار ادا کرنے کو سراہا۔

اتفاق

مزید : ملتان صفحہ آخر