زرداری جیل میں ہوں تو خطرناک،مجھے قتل کروا سکتے ہیں،ذوالفقار مرزا
پنگریو(این این آئی)سابق وزیرداخلہ سندھ اورگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزانے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جیل جانے اوربیرون ملک جانے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
کے بعد خطرناک ہوجاتے ہیں آصف علی زرداری نے ہرسنگین جرم جیل اوربیرون ملک رہ کرکیاعالم بلوچ اورپروفیسر شفیع قریشی کا قتل بھی آصف علی زرداری نے جیل میں رہ کرکرایاتھا اب ان کے جیل میں جانے کے بعد مجھے خدشہ تھاکہ وہ میرے خلاف کوئی کاروائی کراسکتے ہیں اورانہوں نے میرے زرعی فارم اوربنگلے پرقبضہ کرادیاجسے میرے حامیوں نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خالی کرایا ہے وہ پنگریوکے قریب واقع اپنے زرعی فارم پرمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے ڈاکٹر ذوالفقارعلی مرزا نے کہا کہ زرعی فارم میری اورمیرے خاندان کی ملکیت ہے،وہ اپنے فارم پرقبضہ کرنے والوں کوکبھی معاف نہیں کریں گے اوران سے حساب کتاب برابرکریں گے۔ اگر انتظامیہ نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو ہم خود کارروائی کرسکتے ہیں۔
ذوالفق