8نومبر کو بلاول بھٹو کاجلسہ، مظفرگڑھ میں تیاریاں فائنل پی پی رہنماؤں کااجلاس، مختلف امور کاتفصیلی جائزہ

  8نومبر کو بلاول بھٹو کاجلسہ، مظفرگڑھ میں تیاریاں فائنل پی پی رہنماؤں ...

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار) حکمران حق حکمرانی کھوچکے ھیں.ملک میں افراتفری اور انارکی کی صورتحال ھے. مولانا دھرنا حکمرانوں کی بری طرح ناکامیوں کی وجہ سے کامیاب ھوا. بلاول بھٹو ملک(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

گیر دوروں پر نکل پڑے ھیں. انکے جلسوں میں عوام کا بے پناہ رش عوام کی پیپلز پارٹی سے والہانہ محبت کا ثبوت ھے. مظفر گڑھ میں 8 نومبر کاجلسہ تاریخی اور یادگار ھوگا. ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے نائب صدر مہر ارشاد احمد سیال.ساؤتھ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات وممبر قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان. ضلعی صدر ملک بلال کھر. ضلعی جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ایڈووکیٹ.رانا واجد علی ایڈووکیٹ, پیپلزیوتھ کے ضلعی صدر ساحل چانڈیو ودیگر نے جلسہ کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کے بعد ملک مظہر پہوڑ کی رھائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا. انھوں نے کہا کہ 8 نومبر کو چئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ مظفرگڑھ عوامی سمندر ثابت ھوگا. بلاول بھٹو کی آمد پر ضلع بھر کے غیور عوام انکی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ھیں.انھوں نے کہا کہ جلسے کے انتظامات مکمل ھیں اب بی بی شہید کے شیردل بیٹے کی آمد کے منتظر ھیں۔

جائزہ

مزید : ملتان صفحہ آخر