انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن کو 8نومبر تک چارج سنبھالنے کی ہدایت

  انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن کو 8نومبر تک چارج سنبھالنے کی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سیشن جج شاکر حسن کو 8نومبر(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

تک انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج کے طور پر چارج سنبھالنے کی ہدائت کر دی،اس سلسلے میں نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔یہ نشست 28اگست کوسیشن جج مسعودارشدکی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کئے جانے کے بعد سے خالی تھی،مسعود ارشد کی خدمات واپسی کا نوٹیفیکیشن وفاقی حکومت کی طرف سے اس وقت جاری کیا گیا تھا جب وہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت کی سماعت کر رہے تھے۔

جج شاکر حسن

مزید : ملتان صفحہ آخر