عمران خان کی ٹیم تو ہے ہی نہیں،کپتان بھی نالائق،قمر زمان کائرہ

عمران خان کی ٹیم تو ہے ہی نہیں،کپتان بھی نالائق،قمر زمان کائرہ

  



اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان لیڈر نہیں کھلنڈرا ہیں، وہ ملک میں فاشزم کو پروموٹ کر رہے ہیں،عمران خان(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

کی ٹیم تو ہے ہی نہیں جبکہ ٹیم کا کپتان بھی نالائق ہے۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آزادی مارچ ہماری نہیں فضل الرحمان کی تحریک تھی جبکہ پیپلز پارٹی نے فضل الرحمان کی دعوت پر شرکت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور فضل الرحمان کا کوئی اتحاد نہیں ہوا ہے اور نہ کوئی اپوزیشن لائی ہے، یہ صرف اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں اور حکومت کے اقدامات اور پالیسیز کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن بھی نہیں ہونا چاہیے، یہ شدت پسندی کی طرف جاتا ہے جبکہ اسمبلیوں سے استعفوں کی بات بھی ابھی نہیں کر سکتا، ہر جماعت اپنی پارٹی پالیسی کے مطابق سوچنے میں آزاد ہوتی ہے اور وہ آپشنز دیکھتی ہے کہ کون کون سے آپشنز ان کے پاس ہیں، کچھ آپشنز بہت سٹریم والے ہوتے ہیں جن پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے بارے میں کہا کہ یہ فاشسٹ سٹائل سے آئے ہیں، گالی، تصادم اور تقسیم بھی ساتھ ہی لائے ہیں اور ٹیم تو عمران خان کی ہے ہی نہیں جبکہ کپتان نالائق ہے،عمران خان کھلنڈرا ہیرو ہے، لیڈر نہیں ہے۔

قمر زمان کائرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر