ملتان:3ڈسپوزلز سے پانچ بار پولیو وائرس ملنے کاانکشاف
ملتان (وقا ئع نگار) رواں سال کے دوران شہر بھر کے تین مختلف تین ڈسپوزلز سے پانچ بار پولیو وائرس ملنے سے محکمہ صحت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔مگر خوش قسمتی سے تاحال کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔معلوم ہوا ہے ملتان شہر میں تین ڈسپوزل ہیں۔جن میں کوٹلہ الفتح۔سورج میانی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)
اور علی ٹاؤن کے نام شامل ہیں۔محکمہ صحت ہر ماہ کی(8) (18) (28) تاریخوں کے دوران ان ڈسپوزلوں سے نمونے حاصل کرتے ہیں۔جو لیبارٹری بھیجوا دیئے جاتے ہیں۔ذرائع نے اس بات کا انکشاف ہے رواں سال کے دوران مئی میں سورج میانی ڈسپوزل سے ایک بار جبکہ علی ٹاؤن ڈسپوزل سے فروری۔اپریل۔جولائی اور ستمبر میں ایک ایک بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جس نے بظاہر محکمہ صحت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائے ہیں۔مگر خوش قسمتی کی وجہ تاحال ملتان میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 71 پولیو کے کیس سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں سے پانچ۔بلوچستان سے چھ۔سندھ سے سات۔کے پی کے میں سے بیالیس اور ٹرائیبل ایریا سے گیارہ مریضوں میں پولیو مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ محکمہ صحت کے مطابق جس ڈسپوزل سے پولیو وائرس کی تصدیق ہوتی ہے۔اس کے گرد ونواح میں ویکسی نیشن کروائی جاتی ہے اور گاہے بگاہے بس اڈوں پر مسافروں کی آمد رفت کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید دیگر حفاظتی اقدام کیئے جاتے ہیں۔
انکشاف