وکلاء پینل کی جانب سے صوبائی محتسب کی تعیناتی کیخلاف گورنر، وزیر اعلی کو قانونی نوٹس

وکلاء پینل کی جانب سے صوبائی محتسب کی تعیناتی کیخلاف گورنر، وزیر اعلی کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی) صوبائی محتسب نجم سعید کی تعیناتی کے خلاف گورنر پنجاب وزیر اعلی کو قانونی نوٹس بھیج دیا گیا ہے،یہ نوٹس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجم سعید کی(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

تعیناتی میرٹ سے ہٹ کر کی گئی ہے،وہ اس عہدہ کے لئے مقرر اہلیت کی شرائط پر پورا نہیں اترتے،ان کی تعیناتی غیر قانونی اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، نجم سعید کی تعیناتی میرٹ،اورشفافیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر واپس لیا جائے، اور انہیں دی جانے والی تنخواہ اور دیگر مراعات روکی جائیں، نوٹیفکیشن واپس نہ لینے کی صورت میں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
قانونی نوٹس