کوٹ ادو:جلائی جانیوالی خاتون ایک ہفتہ بعد جاں بحق،6سالہ بچی کی حالت تشویشناک، ملزم کیخلاف تحقیقات تیز

    کوٹ ادو:جلائی جانیوالی خاتون ایک ہفتہ بعد جاں بحق،6سالہ بچی کی حالت ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) میں لین دین کے تنازع پر 6 سالہ بیٹی کے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

ہمراہ جلائی جانے والی 3بچوں کی ماں ایک ہفتہ تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر10قریشی ٹاؤن میں ایک ہفتہ قبل29اکتوبر کے روز موضع بیٹ انگڑا کے رہائشی سجادکلہوڑہ نے سیف اللہ کے گھر داخل ہو کر سیف اللہ کی بیوی3بچوں کی ماں 32سالہ زاہدہ پروین اور اسکی 6 سالہ بیٹی عائشہ رانی پر پٹرول چھڑک کر کو آگ لگادی تھی،دونوں ماں بیٹی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھاجس کا تھانہ کوٹ ادو پولیس نے مقدمہ نمبر697/19زیردفعہ324/336 مقتولہ زاہدہ پروین کی مدعیت میں درج کرکے ملزم سجاد کلہوڑہ کوگرفتار کرلیاتھا،پولیس کے مطابق ایک ہفتے تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زاہدہ پروین گزشتہ روز دم توڑ گئی،مقتولہ زاہدہ پرین کی نعش کا پوسٹمارٹم کرانے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی،دوسری طرف مقتولہ کی 6سالہ بیٹی عائشہ رانی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جوبھی نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ ملتان میں داخل ہے،پولیس کے مطابق سجاد نامی شخص نے مرنے والی خاتون کے 4 لاکھ روپے ادا کرنے تھے،ملزم سجاد پہلے ہی گرفتار کرلیاگیا تھا جس کے خلاف مقدمہ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل تھے اب قتل کے دفعہ کا ایزاد بھی کیا جائے گا۔

خاتون

مزید : ملتان صفحہ آخر