احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع

  احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 19 نومبر تک توسیع

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)حتساب عدالت لاہور میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف ناجائز اثاثہ جات کیس پر سماعت،احتساب عدالت نے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

19 نومبر تک توسیع کردی،احد چیمہ پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے جبکہ اس کیس میں 8گواہان اپنے بیانات قلمبند کروا چکے ہیں،عدالت نے مزید گواہان کو بیانات ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کررکھا ہے۔احد چیمہ پر الزام ہے کہ اس نے اندرون بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنائے، ان کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو 600 ملین کے قریب ہے، احد چیمہ پر فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنانے کا بھی الزام ہے۔

احد چیمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر