غلط انجکشن: دماغ کی شریان پھٹنے سے50سالہ شخص جاں بحق

  غلط انجکشن: دماغ کی شریان پھٹنے سے50سالہ شخص جاں بحق

  



شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)دماغ کی شریان پھٹنے سے پچاس سالہ شخص جاں بحق،عطائی کے ٹیکہ سے طبیعت بگڑی ورثاء۔پل اترائسند(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

یلہ سندیلہ کے مقام پر رہائش پذیر پچاس سالہ محمد ظفر جوکہ مظفر گڑھ کا رہائشی بتایا جاتا ہے کو رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال لایا گیا تو وہ مر چکا تھا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کے مطابق متوفی کی موت کی ابتدائی معلومات کے مطابق اندازہ ہوتا ہے کہ دماغ کی شریان پھٹنے سے موت واقع ہو ئی ہے جبکہ موقع پر موجود متوفی ظفر حسین کے بھتیجے محمد عرفان کے مطابق طبیعت خراب ہو نے پر اسکا متوفی چچا پل اتراء سندیلہ کے مقام پر عطائی کے پاس دوائی لینے گیا اس نے انجکشن لگا دیا جس سے اسکی حالت بگڑ گئی جو ہسپتال لاتے ہو ئے راستہ میں جاں بحق ہو گیا۔

شریان

مزید : ملتان صفحہ آخر